جب میرے شوہر نے کہا کہ طلاق دے دوں گا تو اس وقت میں نماز میں بہت زیادہ روئی تھی اور ایک ہی درخواست کی کہ ۔۔ اداکارہ عصمت زیدی اپنی طلاق کے مشکل وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے کیا بولیں؟

image

عصمت زیدی پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کو کامیاب بنانے کے لئے بہت جدوجہد کی۔ انہوں نے بےشمار ڈراما سیریلز میں کام کیا ہے جس کے لئے انہیں مداحوں اور ناظرین کی جانب سے بے حد محبت اور احترام ملا۔

اداکارہ عصمت زیدی نے اپنے کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی کے اوائل میں کیا تھا۔ شادی کے 23 سال بعد، عصمت زیدی کے شوہر نے اپنی، دوسری بیوی کے کہنے پر عصمت کو طلاق دے دی تھی، جس کے ساتھ وہ دو سال تک غیر شادی شدہ رہیں۔ عصمت زیدی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

حال ہی میں عصمت زیدی نے رمضان پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اداکاری عصمت نے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ “پہلے شوہر دوسری شادے کے بعد کسی کو نہیں بتایا تھا یہاں تک میرے بچوں کو بھی اس بات کی خبر نہیں تھی لیکن شادی کے کچھ دن بعد انہوں نے میری بیٹی رباب کو فون کر کے اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔ ہم مشترکہ خاندان میں ایک ساتھ اکٹھے رہتے تھے اور اس واقعے کے بعد میرے سسرال والوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے سابقہ شوہر مجھ سے کوئی بات نہیں کرتے تھے اور نہ میں اتنی بات چیت کرتی تھی، پھر بعد میں وہ گھر چھوڑ کر بھی چلے گئے۔

عصمت زیدی نے بتایا کہ صورتحال کا پتہ چلنے پر میرے شوہر نے اپنی دوسری شادی کے بعد مجھے طلاق بھی دے دی لیکن میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ طلاق نہ دیں کیونکہ ہمارے بچے بڑے ہو رہے تھے اور میں نہیں چاہتی تھی کہ ہمارے درمیان طلاق ہوجائے۔

مزید انہوں نے اپنے متعلق کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts