اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد جن کا گذشتہ ہفتے کورونا سے انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ سمیت دیگر شوبز شخصیات انہیں یاد کرتی نظر آئیں۔ سب نے ہی اپنی محبت کا اظہار کیا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر دو پوسٹ شیئر کئے، جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ بہن اداکارہ سنبل شاہد اور نیلم احمد بشیر کی پرانی تصاویر شیئر کی ہیں۔
بشریٰ کہتی ہیں کہ:
''
بائیں جانب سنبل اور دائیں جانب نیلم احمد بشیر ہیں، سنبل کے جانے سے ان دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی ہے۔ میری بہن ہم تمہیں بہت یاد کرتے ہیں، تمہارے بغیر دُنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہیں۔
''
اداکارہ اسماء عباس نے بھی اپنی بہن سنبل کی یاد میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ:
''
میں نے تو بہت کوشش کی آپ کی آنکھوں کی اداسی دور کرنے کی مگر آپ کو تو بس جانا ہی تھا، خدا کرے آپ کو ٹھنڈ پڑ جائے، شیری سے ملاقات ہو جائے، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، اپنے دل سے روح سے، ہماری تو اپنی بات تھی نا، مگر تم چھوڑ گئیں۔
''