جاہلوں کو نہ اسلام کا پتہ نہ عیسائیت کا، اماں پہلے حقیقت جانو ۔۔ اداکارہ بُشریٰ انصاری اور جنت مرزا کے درمیان بحث سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوگیا

image

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا جو آئے روز کسی نہ کسی نئے بیان یا نئی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اب یہ مزید لوگوں کی نگاہوں میں سوالیہ نشان بن گئی ہیں کیونکہ انہوں نے ایک کپڑوں کے برانڈ کا لباس پہنا ہوا تھا اور ساتھ ہی اس کی جینز پر جو چین پہنی تھی، وہ عیسائی مذہب کے منافی تھی، جس کا ان کو اندازہ نہ تھا اور انہوں نے ویڈیو بنا ڈالی تھی۔

مگر ویڈیو بنانے کے بعد عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں خوب غم و غصہ پایا گیا کہ جنت نے ان کے مذہب کی توہین کی ہے۔ جس پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بنائی اور تمام حضرات سے معافی مانگی اور کہا کہ مجھے بالکل اندازہ نہ تھا اور نہ میری نظر اس پر گئی تھی، لہٰذا مجھے معاف کر دیں۔

گزشتہ روز معروف اداکارہ و گلوکارہ بُشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں جنت کی وہ نازیباں تصوی رکے ساتھ ایک عدالتی حکم نامہ بھی لگایا ہوا تھا۔ جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ: '' ان جاہل ٹک ٹاک اسٹارز کو نہ اسلام کا پتہ ہے اور نہ عیسائیت کا، دُر فٹے منہ! ایسے لوگوں کے لئے افسوس ہے۔''

جوں ہی اداکارہ نے یہ پوسٹ شیئر کی، اس کے بعد جنت مرزا کی بہن الشبہ مرزا اپنی بہن کیخلاف کیئے جانے والی باتوں کے خلاف میدان میں آگئیں اور انہوں نے کہا کہ: '' ہم مانتے ہیں، ہماری بہن سے غلطی ہوئی ہے جس پر اس نے معافی بھی مانگی اور جب لوگوں کی دل آزاری ہوئی انہوں نے معاف کردیا تو بات ختم ہوگئی اب کوئی بھی کیوں کچھ کہہ رہا ہے اور بُشریٰ انصاری آپ کونسا ہمارے گھر میں رہتی ہیں جو آپ کو معلوم ہے کہ ہم کتنا مذہب کو جانتے ہیں اور کیا نہیں معلوم .

اگر ہم ویڈیوز بنا کر گانوں پر ڈانس کرتے ہیں تو آپ بھی تو اداکاری اور فیشن شوز اور ایوارڈز میں ناچتی ہیں اگر آپ کو علم ہے کہ یہ اسلام میں نہیں تو آپ اداکاری کرنا چھوڑ دیں، ہمیں کیوں بول رہی ہیں۔

اس بیان پر جنت مرزا نے اپنا بیان بھی دے ڈالا اور انہوں نے کہا کہ: '' اماں جی! وقت نکال کر حقیقت جان لیں، آپ کا تعلق بھی شوبز سے ہے، آپ کیسے کسی کو مذہب سے متعلق کچھ کہہ سکتی ہیں، میں معافی مانگ چکی ہوں، غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے، کسی کو بددُعا دینا یا اس کے اخلاق سے متعلق کچھ کہنا یہ تو اچھی بات نہیں ہے۔ ''

جنت مرزا کے منگیتر عمر فیاض بٹ نے بھی بُشریٰ انصاری کے بیان کے خلاف ان سے یہ مطالبہ کردیا کہ وہ جنت سے معافی مانگیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts