سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان نے دنیا بھر میں موجود دلیپ کمار کے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ اب دلیپ کمار کی طبعیت خطرے سے باہر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں اسپتال سے گھر لے آیا جائے گا ، دلیپ کمار کو اتوار 6 جون کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے باعث انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروانے کے بعد انکی اہلیہ سائرہ بانو نے مداحوں سے لیجنڈری اداکار کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔