پانی کی لائن چوری کرلی یا پھر پانی ہی بند کردیا یہ شکایات تو اکثر لوگ عام طور پر کرتے رہتے ہیں۔ کراچی کے شہر میں پانی کی چوری، پانی کی بندش ہونا عام بات ہے۔
لیکن کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ صاف پانی کی لائن گٹر میں جارہی ہو؟ جی ہاں۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے کراچی میں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کراچی کے صاف پانی کی لائن سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یونی ورسٹی روڈ سے کامران چورنگی جاتے ہوئے حاجی محفوظ شیر مال کے سامنے صاف پانی کی پائپ لائن سے پانی گٹر میں جا رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاف پانی کا پائپ گٹر میں کھل رہا ہے اور پانی گٹر میں ضائع ہو رہا ہے۔
اس وقت جب کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، ایسے میں یوں صاف پانی کا ضیاع عام عوام کی مصیبتوں میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاف پانی گٹر میں جانے کے ساتھ ہی ساتھ سڑک پر بھی ضائع ہو رہا ہے۔