ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک نے کچل دیا کیونکہ وہ مسلمان تھے ۔۔ جانیں یہ حادثہ کس ملک میں پیش آیا ؟

image

کینیڈا میں ایک افسوسناک ترین واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیور نے سڑک کنارے چہل قدمی کرتے پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو بری طرح کچل ڈالا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ گزتہ روز پیش آیا جہاں ایک دہشت گرد ٹرک ڈرائیور نے منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی فیملی کو نشانہ بنایا اس لیے کیونکہ وہ مسلمان تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور چھوٹی پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔

خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔

مسلمانوں پر ایک اور وحشیانہ حملے کے بعد بیرونی ملک مقیم پاکستانی اور مسلمان کمیونٹی کے ارکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے انصاف کا مطالبہ ظاہر کر دیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس دل سوز واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پاکستانی خاندان تقریباً 14 سال قبل پاکستان سے کینیڈا رہنے آیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US