آپ کا نام کوبرا کس نے رکھا؟ مداح کے سوال پر کبریٰ خان نے منہ توڑ جواب دے دیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

image

پاکستانی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات لینے کا ٹرینڈ کافی مقبول ہورہا ہے۔ کئی ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جب مداحوں کے ساتھ ساتھ صارفین کچھ ایسے بے معنی سوالات کر جاتے ہیں جو کہ اداکاروں کو اچھے نہیں لگتے۔

اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کبریٰ خان نے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں وہ مداحوں کے سوالات کے جوابات دے رہی تھیں۔ اسی دوران ایک صارف نے سوال کیا کہ "یہ کوبرا نام کس نے رکھا؟"

اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ " یا اللہ ۔۔ یہ آپ کے لیے فنی ہوگا ۔۔ مگر یہ فنی نہیں۔"

اداکارہ نے صارف کو کبریٰ لفظ کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ کہ یہ نام کبریٰ ہے کوبرا نہیں، دوسری بات یہ کہ اس نام مطلب ہے اعلیٰ/ سب سے بڑا، اور تیسری بات کبریٰ نام امام حسین کی بڑی بیٹی کا بھی نام تھا۔

اداکارہ نے صارف کو آئینہ دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ "کچھ احترام کریں"۔

واضح رہے اداکارہ کبریٰ خان انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات جوابات کے سیشن منعقد کرتی رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts