موٹر وے پولیس نے انٹر سٹی بس سروس فیصل موورز پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے فیصل موورز پر بسوں کو ایم 2 موٹر وے پر چلانے پر پابندی لگادی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے پابندی متعلقہ بس سروس کی جانب سے مسلسل حادثات اور بے احتیاطی کے باعث لگائی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 10 دنوں میں فیصل موورز کی دو بسوں کو حادثات پیش آئے ہیں، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں حادثات میں ڈرائیور کی نااہلی، بے احتیاطی سامنے آئی ہے، جبکہ کمپنی مالک کی جانب سے نااہل ڈرائیورز کو منتخب کیا گیا ہے، مالکان بھی قصوروار قرار دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے فیصل موورز کو پہلے حادثے کے بعد وارننگ دی گئی تھی، تاہم اس حادثے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔ دوسرا حادثہ 4 جون کو پیش آیا تھا جس میں 2 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔