فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے پر ایسا کیا کہہ ڈالا کہ لوگ آگ بگولہ ہوگئے؟ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین برہم

image

سیاست دانوں اور حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیان تو عام طور پر سنتے ہی رہتے ہیں۔ چاہے کوئی حادثہ ہو یا پھر ایلیکشن مہم، سیاستدانوں کا بیانات دینا عام بات ہے، مگر کئی بار یہ بیانات سیاست دان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلٰی پنچاب فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کچھ ایسا کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں سمیت ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے، اس سال اللہ کے فضلوں کرم سے یہ پہلا ٹرین حادثہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ کوئی حکومت پر برسا تو کوئی حکمرانوں کی بے حسی پر افسوس کرتا نظر آیا۔ تو کوئی ریلوے کی غلطی کی طرف توجہ مبزول کراتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US