عام طور پر ڈکیتی مرد ہی کرتے ہیں یا مرد ہی گرفتار ہوتے ہیں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی عورت چوری کرتے پکڑی گئی ہو۔
مگر اس کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ خواتین ڈکیتی نہیں کر سکتی، کیونکہ اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جا رہے ہیں اس میں ایک خاتون مرد کی جیب سے باآسانی بٹوا نکال رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری مال میں شاپنگ کررہا ہے، اسی دوران ایک خاتون شہری کے قریب آتی ہیں، اور موقع دیکھ کر شہری کی قمیض کی جیب میں ہاتھ ڈال کر بٹوا نکال لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے بٹوا نہایت ہوشیاری سے نکالا کہ شہری کو بھنک بھی نہ پڑ سکی۔ دونوں خواتین نے بڑی ہوشیاری سے مل جل کر کاروائی کی۔