اسکول کے طلباء بے ہوش ہونے لگے کیونکہ۔۔۔ جانیئے اسکول میں صورت حال اچانک کیوں خراب ہو رہی ہے؟

image

اسلام آباد کے اسکول میں گرمی کی شدت سے طلباء بے ہوش ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید گرمی میں بچے اسکول میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ اس لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی سے کئی بچے بے ہوش ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صارفین کی جانب سے تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے بے ہوش ہیں اور اساتذہ انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے اسلام آباد کا درجہ حرارت گزشتہ چند دنوں سے 40 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج بھی 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US