بلاشبہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور ساتھ ہی بہت بڑی ذمہ داری بھی۔ لیکن بشرط یہ کہ اس رشتے کے لیے لڑکا اور لڑکی دونوں دل سے راضی ہوں کیونکہ اگر کوئی ایک فریق بھی شادی پر راضی نہ ہو تو یہ شادی ناممکن ہو جاتی ہے۔ اور شادی کے بعد کی زندگی بھی اہمیت کی حامل ہوتی ہے جہاں میاں بیوی کو ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھنا ہوتا ہے تبھی یہ رشتہ کامیاب ہوتا ہے۔
لیکن اس دنیا میں بہت سے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان کچھ ایسی عجیب و غریب طلاقوں کا معاملہ پیش آچکا ہے جس کو دیکھنے اور سننے والے اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
1- شادی کی تقریب میں ہی طلاق دے ڈالی
یہ ویسے تو پرانا واقعہ لیکن لوگوں کے لیے بہت غیر معمولی ہے۔ سعودی عرب میں ہونے والی ایک شادی کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کا گھونگھٹ اٹھایا اور اسے دیکھتے ہی طلاق دے دی۔
دلہا کے بقول یہ وہ عورت نہیں جسے وہ جانتا تھا۔ مرد نے یہ کہتے ہوئے طلاق دے دی کہ تم وہ نہیں ہو جسے میں جانتا ہوں، تم میرے تصور کےمطابق نہیں ہو، میں معافی چاہتا ہوں، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔
2- تین منٹ میں طلاق
یہ دنیا کی تیز ترین طلاقوں میں سے ایک ہے اور اس کا واقعہ اتنا عجیب و غریب ہے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
یہ واقعہ کویت میں پیش آیاجہاں مقامی نوجوان لڑکا اور لڑکی شادی کی غرض سے عدالت میں پہنچے۔ جہاں ان کا نکاح ہوا۔ دونوں ایک دوسرے کو پا کر بہت مسرور دکھائی دے رہے تھے۔ جب باہر آئے تو اچانک عمارت کی سیڑھیوں سے نوبیاہتا لڑکی کا پیر پھسلا اور وہ ڈگمگا گئی اور بڑی مشکل سے گرتے گرتے بچی۔ اس پر بجائے کہ دلہا اس سے ہمدردی ظاہر کرتا اس سے خیر خیریت دریافت لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
دلہا صاحب نے اپنی نئی نویلی دلہن کویوں اچانک پھسل جانےپر احمق کہہ ڈالا جسے سن کر دلہن طیش میں آگئی۔ وہ اسی وقت واپس عدالت میں جا پہنچی اور جج کے روبرو خلع کی درخواست دائر کر دی۔اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکی نے بہت اچھا فیصلہ کیا۔ کیونکہ مرد کی حرکت سے پتا لگ گیا تھا کہ وہ اسے کیا حیثیت دیتا ہے۔
3- واٹس ایپ کی وجہ سے طلاق
یہ طلاق کا واقعہ بھی سعودی عرب کا ہے جہاں ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کو اس لیے طلاق دی کہ اُس نے اس کا وٹس ایپ میسج نظر انداز کر دیا تھا۔
مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب کام پر گئے ہوئے شوہر نے اپنی بیوی کو کئی بار کالز کیں مگروہ اسے جواب نہ دے سکی۔ شوہر نے واٹس ایپ پر میسج بھیجا مگر جواب نہ آیا۔ اس پر شوہر پریشان ہو کر کام چھوڑ کر گھر گیا۔ گھر پہنچ کر شوہر نے دیکھا کہ اس کی بیوی ٹی وی کے سامنے بیٹھی ہے۔ جب شوہر نے اپنے میسج کے بارے میں پوچھا تو بیوی نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی دوست سے بات کر رہی تھی۔
اس پر شوہر نے فوراً ہی اسے طلاق دے دی۔
5- انجمن
اداکارہ انجمن نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے دو کنال گھر، دو کروڑ اور نا جانے کتنی مالیت کا سونا لے کر شادی کی اور اب لکی علی نے کچھ عرصہ پہلے تصدیق کی کہ ان کی اور انجمن کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔
5- کرشمہ کپور
بھارتی فلموں کی نامور اداکارہ کرشمہ کپور نے بزنس مین سنجے کپور سے علیحدگی کے لیے 7 کروڑ روپے لیے تھے اور ان میں طلاق کا معاملہ سال 2014 میں طے ہوا۔
6- جہیز کی ڈیمانڈ مکمل نہ ہونے پر طلاق
یہ طلاق اوپر موجود طلاقوں سے عجیب ہونے سے زیادہ افسوسناک طرز کی ہے۔ اس کہانی کی مرکزی کردار کا نام نازش فیض ہے جو اپنی شادی سے متعلق بتاتی ہیں کہ جب میرے والدین میرا رشتہ طے کرنے لڑکے والوں کے گھر گئے تو انہوں نے میری والدہ کو گھر کا وہ حصہ دکھایا، جہاں مجھے شادی کے بعد رہنا تھا اور یہ بھی کہا کہ آپ جو کچھ دیں گے اپنی بیٹی کو دیں گے، اور جہیز سے متعلق ڈیمانڈ کرنی شروع کردی یہاں تک کہ انہوں نے ہم سے کہا کہ آپ اپنی بیٹی کی ساس اور نند کو سونے کی چیزیں تحفے میں دیں اور داماد یعنی میرے شوہر کو بھی۔
یہ سب ہمارے لئے کرنا مشکل تھا، لیکن میرے والدین نے مجھے جہیز میں سب کچھ دیا، شادی تو ہوگئی اور شادی کے بعد بھی انہوں نے جہیز کے نام پر مجھے طعنے دیئے اور کہا کہ اپنا جہیز پورا کرو، شادی کے بعد بھی سسرالیوں کی ڈیمانڈ اور مطالبے چلتے رہے یہاں تک کہ میری شادی صرف 4 ماہ ہی رہی اور ختم ہوگئی مگر جہیز دینے کے لئے جو بھی قرضہ میرے والد اور بھائی نے لیا تھا وہ مکمل نہ ہوسکا۔