ترقی کرنے کے لیے انہوں نے اپنا نام ہی بدل لیا ۔۔ شوبز کی وہ 6 اداکارائیں جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے نام بدل لیے

image

فلمی صنعت میں کام کرنے والی مشہور اداکارائیں جو اپنے کاموں کے ساتھ نام سے بھی بے حد مشہور ہوتی ہیں۔ لیکن کئی اداکارائیں ایسی ہیں جن کے اصلی ناموں سے بہت سے لوگ واقف نہیں کیونکہ انہوں نے شوبز صنعت میں آنے کے بعد اپنے ناموں کو بدل ڈالا۔

اس کی ایک خاص وجہ یہی سمجھی گئی کہ ناموں سے بہت فرق پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں مقام اور کامیابی کے حصول کے لیے اپنے اصلی ناموں کے بغیر ہی شوبز میں قدم رکھا۔ اب آپ لوگ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ آخر وہ کونسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے شوبز میں آنے کے لیے اپنے نام بدل ڈالے۔

تو آیئے ہم آپ کو 6 اداکاراؤں کے اصلی نام بتاتے ہیں جن کا سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

1- کیارہ اڈوانی

مشہور بھارتی اداکارہ کیارہ اڈوانی کا اصلی نام عالیہ ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار سلمان خان کی جانب سے کیارہ اڈوانی کو تجویز پیش کی گئی تھی کہ وہ اپنا نام عالیہ سے بدل کر کیارا رکھیں، کیونکہ عالیہ بھٹ کے نام سے پہلے ہی ایک اداکارہ انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ آج سلمان خان کی بات ماننے پر ان کا نام بالی ووڈ میں بہت آگے جا چکا ہے۔

2- صباء قمر

صبا قمر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی پیدائش کے بعد ان کا نام صباحت قمر زمان رکھا گیا تھا جو کہ ان کا اصلی نام ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا اصلی نام مختصر کر کے صباء رکھ لیا۔

3- انوشکا شیٹی

بھارتی اداکارہ انوشکا شیٹی کا اصلی نام سوئٹی شیٹی تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا نام تبدیل کر کے انوشکا شیٹی رکھا۔ وجہ یہ سامنے آئی کہ انہیں لوگ انہیں سوئٹی کہہ کر بچوں سے تشبیہ دیتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے نام بدلا۔

4- میرا

ایک شوبز ویب سائٹ کے مطابق مشہور اداکارہ میرا کا اصل نام دراصل اِرتضیٰ رباب ہے۔

5- عائزہ خان

نامور اداکارہ عائزہ خان کا اصلی نام کنزہ خان ہیں لیکن شوبز میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام عائزہ رکھ دیا۔

6- ریما خان

لالی ووڈ کی ملکہ ریما خان ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ، ہدایتکار ، اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کا اصل نام سمینہ خان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts