اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کل شام ہوئی جس میں ان دونوں خاندانوں کے گھر والے اور قریبی دوستوں کے علاوہ چند شوبز اداکارائیں بھی شامل تھیں جن میں کنزہ ہاشمی اور صبور علی بھی تصاویر میں واضح نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ منال خان کی منگنی کا جوڑہ مشہور ڈیزائنر ارم خان کاؤچر کا تیار کردہ ہے جس کو لآم آفیشل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے۔ جوں ہی یہ پوسٹ لآم آفیشل کی جانب سے کی گئی اس پر لوگوں نے اس جوڑے کی قیمت بھی جاننا چاہی مگر اب تک یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ منال کے اس جوڑے کی قیمت 90 ہزار ہے یا لاکھ سے زائد کیونکہ اس میں باریک ڈیزائن کا کام کیا گیا ہے، جس پر تلے کی کڑھائی بھی کی گئی ہے۔
صرف منال ہی نہیں بلکہ ان کی بہن ایمن خان اور بھانجی امل منیب کا جوڑہ بھی ارم خان کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
منال اپنی منگنی کے دن نادیہ حُسین کے سلون سے تیار ہوئیں اور بہت حسین نظر آرہی ہیں ان کو دیکھ کر کہیں سے یہ نہیں لگ رہا ہے کہ انہوں نے ڈھیر سارا میک اپ کیا ہے، یہ بہت سادہ اور ٹرینڈی لُک میں نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ منال خان کی منگنی کے لئے خصوصی کارڈ چھپوائے گئے تھے، جس کو دیکھ کر سب کو یہ غلط فہمی ہوگئی تھی کہ یہ ان کی شادی کا کارڈ ہے، البتہ ابھی تک شادی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
آپ بھی ملاحظہ کریں ان کی منگنی کی حسین تصاویر:
ہماری ویب نے جب ڈیزائنر ارم خان سے اس جوڑے کی قیمت پوچھیں تو انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے جوڑے کی قیمت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منال خان نے جو جوڑا اپنی منگنی پر پہنا ہے اس میں چونکہ ہاتھ کا کام بھی ہے اور مشین کی دیدہ زیب کڑھائی اور ساتھ ہی ریشم کا ہلکا چندری والا کپڑا جالی کے کپڑے ساتھ جوڑ کر بنایا گیا ہے اس لئے اس جوڑے کی اصل قیمت 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔