اللہ نے موقع دیا تو ہانیہ اور عاصم کی صلح ضرور کرواؤں گا۔۔ اداکار علی عباس ہانیہ اور عاصم کی لڑائی ختم کروانے کے لئے میدان میں آگئے

image

دوستی ایک مضبوط رشتہ ہے، جو بعض اوقات غلط فہمیوں کی وجہ سے ٹوٹ جاتا ہے اور پھر وہی لوگ جو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے وعدے کر رہے ہوتے تھے ، وہی ایک دوسرے کی شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان ہونے والی لڑائی ہے جس پر ان کے ساتھی اداکار بھی دونوں کی دوستی کروانے کے لئے دعاگو ہیں۔

اداکار علی عباس گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام ’جشنَ کرکٹ‘ میں بطور مہمان آئے وہاں انہوں نے شو کے موضوع کے حوالے سے مختلف باتیں کیں، وہیں انہوں نے عاصم اظہر اور ہانیہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ: ''

مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہانیہ اور عاصم دونوں ہی اپنی طرح بالکل صحیح ہیں اور میں نے چونکہ وکالت پڑھی ہے، اس کی پریکٹس بھی ہے تو اگر مجھے واقعی اللہ نے موقع دیا تو میں ان دونوں کی صلح کرواؤں گا، ان کی لڑائی بھی ختم کرواؤں گا۔ مجھے لگتا ہے دونوں اچھے دوستوں کی طرح مل جل کر رہیں۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts