میں ہسپتال میں تھی اور مجھے لگا تھا کہ میں نہیں بچوں گی ۔۔ کینسر سے لڑنے والی شوبز کی یہ خاتون کون ہیں جو اس دوپٹے کو بیچ کر پیسے جمع کرکے اپنے جیسے لوگوں کا علاج کروانا چاہتی ہیں

image

کینسر ایک خطرناک بیماری ہے جس کا پتہ عموماً لوگوں کو اس وقت چلتا ہے جبکہ وہ آخری اسٹیج پر ہوں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کو کینسر کا پتہ اس وقت لگ جاتا ہے جبکہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی پیچیدگیوں کو شروع میں ہی پہچان لیں اور ڈاکٹر سے رابطہ کرلیں۔ ایسی ہی ہماری شوبز کی ڈارمہ رائٹر اسماء نبیل ہیں جن کو 7 سال سے بریسٹ کینسر ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اسماء نے بتایا تاھ کہ: '' مجھے 2009 سے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اب کچھ وقت قبل میری کیموتھراپی ہوئی ایک وقت ایسا آیا کہ جب مجھے لگا تھا کہ سب ختم ہوگیا ہے اب کچھ نہیں بچا ہے۔ میں نے کلمے بھی پڑھ لئے تھے اس کے بعد مگر آہستہ آہستہ زندگی کی کہانی چلنا شروع ہوگئی۔ برسیٹ کینسر ایک حقیقت ہے اس کو کوئی مزاق میں نہ لے۔ میں نے اپنی تحریروں اورڈراموں میں بھی اس کو لکھا ہے تاکہ لوگ اس کو محسوس کریں۔ ''

رائٹر مزید بتاتی ہیں کہ: '' اب میں اور ڈیزائنر علی زیشان مل کر ان لوگوں کی مدد رکنا چاہتے ہیں جن کو کینسر ہے اور وہ اپنا علاج نہیں کرواسکتے ہیں۔ اس لئے علی نے جینیریشن کے تعاون سے یہ دوپٹہ بنایا جس کی ماڈل میں ہوں اور اس دوپٹے سے ملنے والی آمدنی ہم شوکت خانم کو دیں گے تاکہ کینسر کے مریضوں کا علاج ہوسکے۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts