کسی نے تحفے میں سلامی سے انکار کیا، تو کہیں دلہن کو تحفے میں پستول مل گئی۔۔ جانیں پاکستان میں ہونے والی منفرد شادیاں

image

دنیا میں کئی ایسے لوگ ہیں جو کہ اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے اسے منفرد بناتے ہیں۔ ایسی ہی شادیوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے، جو کہ اپنے منفرد انداز کی بنا پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

ایسی ہی پاکستانی شادیوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے کہ وہ کس طرح منفرد ہوئی ہیں۔

تحفے میں پستول دے دی:

سوشل میڈیا پر وائرل اس شادی کی تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ رخصتی کے وقت دلہن کو بھائی نے تحفے میں پستول دے دی۔ عمارہ کی شادی ویسے تو خوب دھوم دھام سے ہوئی مگر رخصتی سے پہلے بھائی نے تحفے میں پستول دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

کراچی کے جوڑے کی رخصتی کالام میں:

کراچی کے حسن خان اور زینب نے اپنی شادی برفیلے پہاڑوں پر منائی۔ کراچی کے اس جوڑے کا خیال ہے کہ روایتی شادی میں بھی 4 سے 5 لاکھ روپے کا خرچہ ہو جاتا ہے اور پھر جن کی یہ شادی ہے، وہ اور گھر والے صحیح طرح اس خوشی کے لمحے کو نہیں انجوائے کر پاتے۔ ویڈنگ شوٹ کا آغاز اس جوڑے نے شوگران کی برفانی پہاڑوں سے کیا، یہ جوڑا کالام، مالم جبا اور وائٹ پیلس سے ہوتا ہوا کراچی پہنچا۔ دلہن کی رخصتی کا یہ منفرد واقعہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا ہے۔

سلامی دینا منع ہے:

لاہور کے فیض اور عائشہ کی شادی بھی اپنی نوعیت کی ایک الگ ہی شادی تھی۔ ویسے تو شادی والے گھر میں جو سلامی ملتی ہے اس سے تھوڑا بہت خرچہ کم ہو جاتا ہے مگر لاہور کے فیض اور عائشہ نے شادی والے دن سلامی لینے سے انکار کردیا ہے۔

500 مہمانوں کو مدعو بھی کیا اور سلامی لینے سے بھی انکار کردیا، کارڈ پر باقاعدہ لکھ کر مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا کہ سلامی دینے سے گریز کریں۔ رخصتی والے دن اس منفرد فیصلے نے فیض اور عائشہ کی شادی کو یادگار بنا دیا ہے۔

شادی میں کوئی ڈھول باجا نہیں ہوگا:

گجرات میں ایک دلہن کی ایسی رخصتی ہوئی ہے جس کی شادی میں بجائے ڈھول باجے کے نعت رسول اور حمد و ثناء کی صدائیں فضا میں گونج گئیں۔

سرائے عالمگیر کے دلہے عمر شہزاد کا ارمان تھا کہ شادی کی اس تقریب کو کسی منفرد طریقے سے یادگار بنانا چاہئیے، ذکر رسول اور خدا سے نہ صرف برکت ہوگی بلکہ ثواب بھی ملے گا۔ دلہے عمر کا کہنا ہے کہ میرے کئی دوست میرے فیصلے سے ناراض تھے، رشتہ دار بھی خفا تھے مگر مجھے میرا فیصلہ بالکل درست لگا ہے۔ دلہے میاں کی رخصتی بھی ڈھول باجوں کے بجائے ذکر رسول کے ساتھ ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US