جب میرے جڑواں بچے پیدا ہوئے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا اور پھر ۔۔ 5 شوبز ستارے جن کے جڑواں بچے ہیں اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

جڑواں بچے خدا کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہیں۔ اب تو ہر گھر میں کہیں نہ کہیں جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں اور خاندان میں رونق سی لگ جاتی ہے۔ بالکل ایسے ہی ہمارے اداکار ہیں جن کے بچے جڑواں ہیں اور شاید سب کو اس بات کا علم نہیں ہے۔ آئیے آپ کو بھارتی اور پاکستانی اداکار دکھاتے ہیں جن کے بچے جڑواں ہیں۔

سنجے دت

بھارتی اداکار سنجے دت کی بچے بھی جڑواں ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ بیٹے کا نام شاہران اور بیٹی کا نام اقراء ہے۔

صباء فیصل

پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے بھی دو بیٹے جڑواں ہیں۔ سلمان اور ارسلان ان کے دونوں بیٹے ہیں اور یہ اداکار بھی ہیں۔

عدنان شاہ ٹیپو

اداکار عدنان شاہ ٹیپو کی بھی 2 بیٹیاں جڑواں ہیں، ان دونوں کے نام '' منت اور روشنی '' ہیں۔ عدنان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ تصاویریں پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

شان شاہد

پاکستانی اداکار شان شاہد 3 بیٹیاں ایک ساتھ ہوئیں جن کے نام '' رانیہ، نوریہ اور شاہ بانو '' ہیں۔ شان اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

کرشنا اور کاشمیرا

بھارتی اداکارہ کرشنا اور کاشمیرا کے دو جڑواں بچے ہیں جو اکثر ان کے ساتھ شوٹنگ پر بھی ہوتے ہیں۔ ان کے بچوں کے نام ریان اور کرشانگ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts