حج کرنے والوں کے لیے اہم خبر ۔۔ اس بار حج کے لیے کونسے کاغذات کا ہونا لازمی ہے؟

image

رواں سال حج کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج کے لیے اسمارٹ کارڈ اور پرمٹ لازمی ہوگی اس کے بغیرحج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وبا سے محفوظ رہنے اور حفاطتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکومت کی حج اور عمرہ کی وزارت نے تصدیق ظاہر کرتے ہوئے کہ ہے کہ کسی بھی شخص کو اسمارٹ کارڈ اور سرکاری پرمٹ کے بغیر حج کرنے نہیں دیا جائے گا۔

عمرہ و حج کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجازت نامہ یعنی(پرمٹ) الیکٹرانک کارڈ اور حجاج کے آئی ڈی کارڈ کے ساتھ ہوگا اور وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ نہیں جس کے لیے حج کی ایپلیکیشن دائر کی جا سکے۔

ڈاکٹر عبدالفتاح نے کہا کہ اس سال کا حج صرف “ابشر” پلیٹ فارم کے ذریعے اجازت نامے استعمال کرے گا، اور جن افراد نے حج کے پیکجز وزارت کے پلیٹ فارم کے ذریعے خریدے ہیں اس کو ابشر اور ان کی آئی ڈی کے ساتھ لگایا کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US