سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کچھ دیر بعد نیا دیکھنے کو ملتا ہے۔ آج سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں تک جا پہنچی ہے اور ہر شخص نئے آنے والی اطلاعات سے باخبر رہتا ہے۔
' ہماری ویب' کی جانب سے ہر ہفتے کے آغاز میں گزشتہ ہفتہ کی وائرل ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور میمز پر نگاہ ڈالی جاتی ہے اور اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ شئیر کی جاتی ہے تاکہ ساری چیزیں سمٹ کر ذہن میں آجائیں۔
تو آیئے جانتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے۔
1- ایروناٹیکل انجینئر عبد المالک
گزشتہ ہفتہ ایروناٹیکل انجینئر عبد المالک نے پورے پاکستان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور بہت سے لوگوں نے انہیں دعائیں دینے کے ساتھ انہیں بھرپور سراہا۔ عبد المالک ایروناٹیکل انجینئر ہیں لیکن بدقسمتی سے میرٹ کی عدم دستیابی کے باعث اچھی ملازمت سے محروم ہیں اور آج کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں محبت کا شربت کے نام سے ٹھیلا لگا کر تربوز کا شربت فروخت کتر کے اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔
2- فوڈ ڈلیوری بوائے
گزشتہ ہفتہ ایک فوڈ ڈلیوری بوائے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسے نمائش چورنگی پر ایک فوٹھ پاتھ پر گہری نیند میں سوتے ہوئے دیکھا گیا۔ کسی شخص نے اس فوڈ ڈلیوری بوائے سے پوچھا کہ آپ اس طرح سڑک پر کیوں سو رہے ہو تو اس نے نیند میں بولا کہ میری تو کوئی غلطی نہیں ہے، میں وقت پر آرڈر لے کر گیا تھا، مجھے آرڈر دیر سے ملا اور میں وقت پر ہی لے کر گیا تھا، مگر ٹریفک کی وجہ سے دیر ہوگئی۔ محنت کش
فوڈ ڈیلیوری بوائے کے اس کہے پر بیت سے لوگوں نے افسردگی کا اظہار کیا تھا۔
3- کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ سافٹ ڈرنک
گزشتہ ہفتہ مشہور سافٹ ڈرنک کی بنیادیں ہلا دینے والے مقبول فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے آگے رکھی دو سافٹ ڈرنک کی بوتلوں کو کنارے پر رکھ دیا تھا اور اپنی پانی کی بوتل کو سافٹ ڈرنک کی جگہ پر رکھ کر یہ ظاہر کیا تھا کہ پانی صحت کے مفید ہے۔ جس کے بعد ان کی یہ ویڈیو دیھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہوگئی کہ مشہور سافٹ ڈرنک کمپنی کو 4 بلین ڈالرز کا دھچکا لگا تھا۔
4- جویریہ سعود کی بیٹی جنت کے رنگ برنگے بال
گزشتہ ہفتہ اداکارہ جویرہ سعود کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی بڑی بیٹی جنت کی تصاویر شئیر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے بال ڈائی کروائے ہوئے ہیں۔بس جب صارفین کی نظر ان کی تصاویر پر پڑی تو جنت کے بالوں کا خوب مذاق اڑایا گیا۔
5- بڑے بھائی کو گاڑی کا تحفہ دیا
گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر دو بھائیوں کی ویڈیو پوسٹ بےحد وائرل ہوئی جس میں ان دونوں بھائیوں کی محبت کو دیکھ صارفین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ شاہد عمر نامی شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی، ویڈیو میں شاہد نے اپنے بڑے بھائی کو نئی گاڑی تحفے میں دی ہے۔ جب بڑے بھائی نے تحفہ دیکھا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شاہد کو گلے سے لگا کر رونے لگے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی تھی۔
6- سارہ خان امید سے ہیں
گزشتہ روز اداکارہ سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہرفلک شبیر کے ساتھ چند تصاویر شئیر کیں جس نے سوشل میڈیا پر سماء باندھ دیا۔
سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔