کوئی بتاتا ہے خوبصورت نظر آنے کے طریقے تو کوئی دکھاتا ہے گھومنے کے لیے خوبصورت سیاحتی مقامات۔۔ جانیں 6 ٹک ٹاک اکاؤنٹس جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

image

ٹک ٹاک ویسے تو منفی طور پر خبروں کی زینت بنا رہا ہے، مگر ان سب میں کچھ ایسے اکاؤنٹس بھی ہیں جو کہ مثبت طریقے سے ٹک ٹاک پر نہ صرف فعال ہیں بلکہ ہر روز نئی ویڈیوز اپلوڈ کر رہے ہیں۔

ایسے ہی چند ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ مثبت انداز میں علم و آگاہی، سیر و تفریح اور نئی ایجادات سے متعلق ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔

بجلی کے تاروں کو محفوظ بنائیں:

زیرو ٹول کڈ کے نام سے موجود یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اپنے منفرد انداز کی بدولت ٹک ٹاک پر مشہور ہے۔ اس اکاؤنٹ پر بجلی کے تاروں کو محفوظ بنانے کے آسان طریقے بتائے جاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یہ شخص کرنٹ کی تاروں پر مختلف تہہ چڑھا رہا ہے، اور بہت ہی آسان طریقے سے ان تاروں کو محفوظ بنا رہا ہے۔

ٹک ٹاک پر اس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اس ویڈیو کو 4 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے لائک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو میں بجلی کے آلات کو استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

ہنر مند کارپینٹر، ایک ٹک ٹاکر:

محمد عدنان 9566 کے نام سے یہ اکاؤنٹ محمد عدنان کی جانب سے چلایا جا رہا ہے۔ اس اکاؤنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ عدنان اپنے ہنر کی بدولت دنیا بھر میں ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے داد وصول کر رہے ہیں۔

محمد عدنان ایک کارپینٹر ہیں مگر ٹک ٹاک کے ذریعےکافی مشہور ہو چکے ہیں۔ بے مثال ہنر پر مبنی یہ ویڈیوز ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہو رہی ہیں۔ عدنان کی ان ویڈیوز کو 4 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

پاکستان کے سیاحتی مقامات:

@hello_skardu

ہم اپنے پیارے ملک پاکستان میں بسنے والے پیارے لوگوں کو سکردو میں انے کی دعوت دیتے ہیں ۔ اجائیں انشاللہ اپکو سکردو بھت پسند ائے گا ##foryou ##foryo

♬ Paharon Ki Kasam - Shan Khan & Muddassir Wadood Khan

ہیلو اسکردو کے نام سے موجود یہ اکاؤنٹ پاکستان کے بے شمار سیاحتی مقامات کی سیر کرا رہا ہے۔ یہ سیاحتی مقامات دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت چہرے اور ایک خوبصورت پاکستان کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی صارف کی جانب سے انہی خوبصورت مقامات کو دلکش انداز میں دکھایا گیا ہے جسے 2 لاکھ سے زائد لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

خواتین کے لیے منفرد ہئیر اسٹائلز:

ٹک ٹاک پر نادیہ وسیم ہئیر اسٹائلسٹ کے نام سے موجود یہ اکاؤنٹ خواتین کے مختلف اور منفرد ہئیر اسٹائلز کے بارے میں ویڈیوز اپلوڈ کرتا ہے۔

اس اکاؤنٹ کے ذریعے مخلتف قسم کے میک اپ ٹیوٹورئیلز، ٹیکنیکس اور ہئیر اسٹائلز ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں۔

موبائل فونز کے لیے مفید مشورے:

سمیر آفیشل کے نام سے موجود اس اکاؤنٹ میں موبائل فونز کی اسکرین کے مسائل، پروٹیکٹر کے استعمال کا طریقہ، بیٹری کے مسائل سمیت کئی مسائل کا حل آپ کو مل سکتا ہے۔

سمیر خود بھی موبائل فون ریپئرنگ کا کام کرتے ہیں، کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہنر کو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیر ایک موبائل فون کو ریپئیر بھی کر رہے ہیں جبکہ اس کی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔

حیرت انگیز معلومات:

ٹک ٹاک صارف طفیل چانڈیو ٹک ٹاک پر حیرت انگیز معلومات شئیر کرتے ہیں، اس ویڈیو میں بھی وہ ایسی معلومات دے رہے ہیں جو کہ فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

اس ویڈیو میں طفیل ہوٹل کا کمرہ خریدنے سے پہلے اسے چیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ کیونکہ اکثر کمرے میں چھپے ہوئے کیمرے پائے جاتے ہیں، جو کہ آپ کی جاسوسی کر رہے ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US