عید الاضحیٰ کے دن قریب آتے ہی قربانی کے جانورں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ کئی ایسے جانور ہیں جو کہ اپنے آپ جو ہاتھ تک نہیں لگانے دیتے مگر کچھ ایسے جانور بھی منڈیوں میں موجود ہیں جو کہ بہت شریف ہوتے ہیں۔
مگر آج ہم ج جانور کی بات کرنے جا رہے وہ اس حد تک شریف ہے کہ اپنے مالک کی ہر بات مانتا ہے، اس قربانی کے جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے مقامی پیج پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جانور اپنے مالک کے ایک اشارے پر فورا بیٹھ جاتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پیج پر اپلوڈ ہوتے ہی کافی مقبول ہوگئی ہے۔