فادرز ڈے کے موقع پر ہر بیٹا اپنے باپ سے اس دن کی مناسبت سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے۔ لیکن ان لوگوں کے لیے اپنے باپ سے محبت کا اظہار تھوڑا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ ایسا ہی کچھ علی سدپارہ کے بیٹے نے کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی سدپارہ کے بیٹے سجاد علی سدپارہ نے ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تم دنیا کے لیے تو ایک ہیرو بن گئے ہو، مگر تم میری دنیا تھے۔
سجاد علی سدپارہ نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔
واضح رہے 5 فروری کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی میں لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ انتقال کر گئے تھے، بعدازاں 18 فروری کو بیٹے سجاد نے والد کے انتقال کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔