غریبوں سے رزق چھین لیا اور اب۔۔ الہٰ دین پارک انتظامیہ نے آپریشن کے خلاف کیا انوکھا احتجاج

image

سپریم کورٹ کی جانب سے الٰہ دین پارک کے احاطے میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن پر الٰہ دین پارک انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ہے۔

الٰہ دین پارک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن سے کئی افراد متاثر ہوئے ہیں کئی گھروں میں چولھا بجھ چکا ہے۔ اپنے بیان میں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کُل 600 ملازمین بے روزگار ہوئے ہیں جس سے 2400 گھرانے متاثر ہونگے، 50 سے 60 دیہاڑی دار مزدور بے روزگار ہونگے اور 240 گھرانے متاثر ہونگے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ 27 ٹرینیز بھی متاثر ہوئے ہیں اور 315 دکاندار متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 3 بلین کا نقصان مالکان کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کے ایم سی نے بھی اس آپریشن سے پہلے تک خوب کمایا ہے، اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ پارکس، زوو اور کلبز سے 3 اعشاریہ 625 بلین روپے سالانہ کے ایم سی لے رہی تھی۔ اس آپریشن سے نقصان کے ایم سی کو بھی ہوگا کیونکہ سالانہ 50 ملین کے ایم سی کو بھی ملتا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے عوامی ردعمل کو پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عام عوام اس آپریشن سے متاثر ہونگے، دکاندار، ملازمین کو اس آپریشن سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔

اپنے پوسٹ میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی ردعمل پر بات کی گئی جبکہ ان 1995 سے 2014 تک کے تمام معاہدوں کی بھی یاد دہانی کرائی جو کہ کے ایم سی اور حکومت کے ساتھ طے پائے گئے تھے۔

عوامی ردعمل شامل کرتے ہوئے انتظامیہ نے لکھا کہ ہمارے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ہم کس حالت میں ہیں؟، ہمیں خوشی ہوئی کہ انتظامیہ نے دوبارہ ہمارا حال احوال پوچھا۔

جبکہ ایک کلب ممبر کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 8 سالوں سے اس کلب کا ممبر ہوں، بمشکل کوئی محفوظ مقام کراچی میں بچا ہوگا، جس بھی جگہ پر ہم جاتے ہیں وہ جگہ توڑ دی جاتی ہے، ہم اپنی فیملی کو لے کر کہاں جائیں؟۔

الٰہ دین پارک کی انتظامیہ نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے منفرد طور پر احتجاج بھی کیا جس میں مختلف قسم کے گرافک کی تصاویر شامل تھیں۔ ایک تصویر میں لکھا تھا : جب بھی انصاف ملتا ہے، غریب کی نوکری کیوں چلی جاتی ہے؟۔

جبکہ ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ "آؤ تفریحی پارک توڑ کر ایک اور ہاؤسنگ اسکیم بنائیں"، "کراچی کا اللہ ہی حافظ ہے"۔

ایک اور پوسٹ میں الٰہ دین پارک انتظامیہ نے لکھا کہ "بچوں کا پارک توڑ دو، موبائل چھیننا وہ خود سیکھ لیں گے"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US