گلاب یا پھر کوئی اور ۔۔ ان میں سے آپ کس پر فیوم کا استعمال کرتے ہیں! جانیں یہ آپ کی شخصیت کے بارے میں لوگوں کو کیا راز بتاتی ہیں؟

image

شخصیت کی عکاسی ہر وہ چیز کرتی ہے جو انسان زیب تن کرتا ہے یا پسند نا پسند کرتا ہے۔ کئی لوگ انسان کے بہتر پہناوے کی وجہ سے اسے پسند کرتے ہیں حالانکہ کام کاج میں بھلے سے کمزور ہی کیوں نہ ہو۔

پرفیوم بھی انہیں چیزوں میں سے ایک ہے جو کہ انسان کی شخصیت کو دوسروں کے سامنے پیش کرتی ہے۔ آج ایسی ہی چند پرفیوموں کے بارے میں بات کریں گے۔

کٹرس سینٹ:

کٹرس سینٹ عام طور لیڈر شپ کا احساس دلاتی ہے۔ یہ پرفیوم عموما لیڈرز، طاقتور شخصیات لگاتے ہیں۔ اگر آپ کی فیملی اور دوست احباب آپ کو ایک بہترین لیڈر تصور کرتے ہیں تو یقینا یہ سینٹ آپ کی لیڈر شپ میں ایک خوبصورت مہک کا احساس دلا سکتی ہے۔

روز سینٹ:

اگر آپ بھی حساس شخصیت، خیال رکھنے والے انسان ہیں تو روز سینٹ آپ کی شخصیت کو مزید ابھار سکتی ہے۔ فیشن اینڈ بیوٹی ویب سائٹ کے مطابق روز سینٹ حساسیت، شفقت پسندی اور خیال کرنے والوں کو ظاہر کرتی ہے۔ آپ دوسروں کو اہمیت دیتے ہو، دوسروں کی قدر کرتے ہو۔ یہی یہ پرفیوم بھی محسوس کراتی ہے۔

لاویندر سینٹ:

اگر آپ بھی ہر کسی کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، سیر و تفریح کے لیے نکل پڑتے ہیں، یا ہر لمحے کو محسوس کرتے ہیں تو لاویندر سینٹ آپ جیسی شخصیت والوں کے لیے ہی ہے۔

لاویندر سینٹ کو سماج دوست سینٹ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سینٹ عموما لمحات کو مثبت انداز میں محسوس کرنے کا احساس دلاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US