میری کینسر کی رپورٹ آگئی ہے اور اب میں ۔۔ نادیہ جمیل نے کینسر کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ کئی سالوں سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں اب انہوں نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے کہ انہوں نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کو خوشخبری سناتے ہوئے ایک طویل پوسٹ کی۔

نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خدا کے فضل وکرم سے میں آفیشلی کینسر سے آزاد ہوچکی۔ تمام کینسرٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر آگئی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے ملنے والا پیار، دعاؤں اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی اور اپنے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts