کرکٹ میں چھکے چوکے لگنا تو عام بات ہے اور بال اسٹیڈیم سے باہر جانا بھی کوئی خاص بات نہیں مگر اب جو بات آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ ہو سکتا ہے غیر معمولی ہو۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں کلب کرکٹ کے میچ کے دوران پاکستانی بلے باز کے چھکے سے بلے باز کی گاڑی کو نقصان پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی بلے باز آصف علی نے زوردار چھکا مارا، جس سے اسٹیڈیم کے باہر کھڑی بلے باز کی گاڑی کو گیند لگ گئی، گیند لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
گیند گاڑی کو لگنے سے گاڑی کی بیک ونڈو چکنا چور ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیند گاڑی کو لگتے ہی ایک آواز آتی ہے جس سے کھلاڑی حیرت زدہ ہو جاتے ہیں، اور بلے باز افسوس کرنے لگتا ہے۔