ہم کچرے میں رہ رہے ہیں۔۔۔ اچانک پاکستانیوں کو وطن واپس کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ شہری کی ویڈیو نے سب کو حیرانی میں ڈال دیا

image

پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بیرون ملک نوکری کی خواہش رکھتی ہے، کوئی سیر و تفریح کی غرض سے جانا چاہتا ہے تو کوئی تعلیم کے سلسلسے میں۔ لیکن بیرون ملک سے پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اک پیج پر پاکستانی شہری نے ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں وہ روس میں اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو اجاگر کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں شہری کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا جا رہا ہے کہ آپ کی فین آئی ڈی صحیح نہیں ہے، جبکہ ڈی پورٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی جا رہی ہے۔ شہری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں کچرے کے ڈھیر میں رہنے کے لیے جگہ دی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ماسکو ائیرپورٹ کے ایسے حصے میں موجود ہے جہاں کچرے کا ڈھیر موجود ہے۔

ویڈیو میں شہری نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ساتھ مراکش کے کچھ لوگ بھی ہیں جو پچھلے 5 دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ نائجیرئین شہری بھی موجود ہیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ایک بزرگ شہری کو بھی انہی الزامات کی بنا پر روکا گیا ہے۔

شہری کی جانب سے حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خدارا ہماری مدد کی جائے، پاکستانی ایمبسی میں بھی ہماری کوئی خاص سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ ہمیں پچھلے 20 گھنٹوں سے ماسکو ائیر پورٹ پر روکا ہوا تھا اور آخری میں فضول کے الزامات لگا کر ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہری کی جانب سے ویڈیو میں موجودہ حالت کو بھی واضح کیا ہے جبکہ مزید کسی شہری کو روس نہ آنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ایک اور شہری نے ماسکو ائیرپورٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں شہری کا کہنا تھا کہ کئی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، شہری کا مزید کہنا تھا کہ اچھی ملازمت اور اچھے گھروں والے افراد بھی زیر حراست ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US