لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جبکہ اب خبر سامنے آئی ہے کہ لاہور دھماکے کی عینی شاہد خاتون کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ہے۔
ویڈیو بیان میں عینی شاہد پریشان کن انداز میں کہہ رہی ہیں کہ میں تین مرتبہ اسی مقام سے گزری ہوں، مگر کسی نے یہاں کھڑی مشکوک موٹر سائیکل کو چیک نہیں کیا، جیسے ہی ہم دوسری طرف سے نکلے ہیں زور دار دھماکہ ہو گیا تھا۔ عینی شاہد نے سوال کیا کہ یہ کس قسم کی حفاظت کر رہے ہیں؟
ویڈیو میں عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ مشکوک شخص پولیس اہلکاروں کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے گیا تھا، مگر پولیس اہلکاروں نے تحقیق کرنا مناسب نہیں سمجھا۔