پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبور علی اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اپنی بہن سجل سے کافی الگ ہیں لیکن پیار محبت دونوں بہنوں میں بے مثال ہے۔
اداکارہ صبور علی نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے اور اپنے سے جڑے ہر شخص سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرا اور سجل کا لوگ بہت موازنہ کرتے ہیں کہ سجل آپ سے زیادہ پیاری ہے یا میں زیادہ پیاری ہوں وغیرہ۔
انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حالات مجھے شوبز کی فیلڈ میں لے آئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ سجل شوبز میں بہت دل سے آئی جب کہ میں میں بہت نخرے کر کے شوبز کا حصہ بنی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ آج میں جہاں کھڑی ہوں اس کے پیچھے میری بہت زیادہ محنت ہے۔
صبور علی نے بتایا کہ وہ ایرو ناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھیں لیکن کچھ چیزیں ایسی تھیں جو ہو نہیں سکیں۔
اداکارہ نے اپنی منگنی کے حوالے سے بتایا کہ علی انصاری کی بہن مریم ہمیشہ میری بہت اچھی دوست رہی ہیں۔ وہ مجھ سے کہتی تھیں کہ مجھے اپنے بھائی کے لیے اچھی سی لڑکی دیکھنی ہے، یہاں تک کہ میں نے خود رشتے کے لیے دوسری لڑکیوں کے بارے میں بتایا۔ صبور نے بتایا کہ مریم نے ایک مرتبہ مجھ سے کہا کہ تم کیوں میرے بھائی سے نہیں کر لیتی بات تو میں نے مریم سے کہا کہ ابھی تو اسی کچھ سین نہیں ہے کہ بات کرلو یا کچھ اور بلکہ جو بھی کرنا ہے جلد سے جلد ہو۔ صبور کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوا وہ سب جھٹ پٹ ہوا۔
مزید انہوں نے کیا گفتگو کی جانیں ان کے اس انٹرویو میں