ان کی گاڑی کی قیمت 1 کروڑ ہے اور یہ ۔۔ ان 5 شوبز اداکار کے پاس دنیا کی کون سی مہنگی گاڑیاں ہیں؟ جانیں

image

پرستار ویسے تو کئی طرح کے شوق رکھتے ہیں مگر آج پرستاروں کے اس شوق کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ گاڑیوں سے متعلق ہے۔

بالی ووڈ، لالی ووڈ میں کئی ایسے پرستار ہیں جو کہ مہنگی گاڑیوں کا شوق رکھتے ہیں۔ ایسے ہی چند مشہور پرستاروں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

کترینہ کیف:

کترینہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں ، ویب سائٹ بالی ووڈ لائف کے مطابق کترینہ کیف کے پاس ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی ایک مہنگی گاڑی موجود ہے، جو کہ 4 بائی 4 ہے۔ رینج روور ووگ کے برانڈ کی یہ گاڑی عام گاڑیوں سے مختلف ہے۔

کرینہ کپور:

بھارتی اداکارہ اور سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپور خان بھی گاڑیوں کے معاملے پر کافی چرچے میں رہتی ہیں۔ اس وقت وہ رینج روور اسپورٹس کار کے شوق میں مبتلا ہیں جو کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ہے۔ اس کے علاوہ کرینہ کے پاس مرسڈیز بینز ایس کلاس، آڈی کیو 7، بی ایم ڈبلیو 7 سیریز کی گاڑیاں موجود ہیں۔

منیب بٹ:

پاکستانی ڈرامہ اسٹار منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی سواری فارٹیونر کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس فارٹیونر کی قیمت 1 کروڑ سے زائد ہے۔

صنم بلوچ:

پاکستان کے مارننگ شوز کا ایک جانا پہچانا نام صنم بلوچ ان مشہور شخصیات میں شامل ہیں جن کے پاس مہنگی گاڑیاں ہیں۔ صنم بلوچ نے برانڈڈ نئی آڈی 5 خریدی ہے، جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

عاصم اظہر:

عاصم اظہر نے بھی ایک فارٹیونر اپنی والدہ کو تحفے میں دی ہے، اس فارٹیونر کی قیمت بھی کروڑوں میں ہے۔

وکی کوشال:

بالی ووڈ اداکار وکی کاشال نے بھی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی گاڑی مرسڈیز جی ایل سی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ مرسڈیز کی اس گاڑی کی قیمت بھی کروڑوں میں ہے۔

زید علی:

مشہور پاکستانی یوٹیوبر زید علی اس وقت خبروں میں آگئے تھے جب انہوں نے ایک مہنگی گاڑی اپنی بیوی کو بطور تحفہ دی تھی۔ زید کا کہنا ہے کہ نہ تو یمنہ کی سالگرہ ہے اور نہ ہی شادی کی اینیورسری۔ محبت کے اظہار کا کوئی ایک دن نہیں ہوتا ہے۔ واضح رہے بی ایم ڈبلیو کی قیمت 5 کروڑ سے زائد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts