گندگی ویسے تو ہر کسی کو ہی بری لگتی ہے اور کوئی اس گندگی کو ختم کرنا چاہتا ہے، مگر کچھ گندگی ایسی ہوتی ہے جو کہ نہ صرف آپ کو بدبو کی صورت میں متاثر کرتی ہے بلکہ گھر والوں کو بھی ذہنی طور پر منفی کر دیتی ہے۔
بیت الخلاء میں بھی کچھ ایسی ہی گندگی موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف گھر کو بدبودار کرسکتی ہے بلکہ یہ عمل مہمانوں کے سامنے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔
بیت الخلاء کی بدبو:
بیت الخلاء میں موجود بدبو آپ کو نہ صرف بے چین کرتی ہے بلکہ آپ کے گھر کو بھی بدبودار بناتی ہے جس سے گھر میں سانس لینے میں بھی مشکل ہو سکتی ہے۔ بند گھروں میں اکثر عجیب سی بدبو آتی ہے جو کہ عین ممکن ہے آپ کے بیت الخلاء کا دروازہ کھلے رہنے کی وجہ سے آتی ہو۔
مہمانوں کے سامنے شرمندگی:
بیت الخلاء ایک ایسی جگہ ہے جو کئی میزبان اپنے مہمان کو نہیں دکھانا چاہے گا۔ اگر کسی گھر میں بی الخلاء کا دروازہ کھلا ہے اور مہمان دیکھ لیں تو عموما مہمان اس عمل کو منفی طور پر لیتے ہیں۔ اس عمل سے میزبان کی شخصیت کا ایک منفی چہرہ مہمان کے سامنے آتا ہے
جراثیم کے خطرات:
بیت الخلاء گھر کا وہ حصہ ہے جہاں جراثیم کی افزائش بھی ہوتی ہے اور موجود بھی ہوتے ہیں۔ بیت الخلاء کا دروازہ کھلے رکھنے سے جراثیم گھر کے مختلف حصوں پر حاوی ہو سکتے ہیں۔ ہوا کے ذریعے جراثیم گھر کے دوسرے حصوں میں بھی پہنچ سکتے ہیں۔
پالتو جانور کا بیت الخلاء میں جانا:
پالتو جانور بیت الخلاء میں آتے جاتے رہے ہیں جس سے آپ کے گھر سے دیگر حصے بھی پالتو جانور کی وجہ سے گندے ہو سکتے ہیں۔ پالتو جانور چونکہ صفائی کے حوالے سے خیال نہیں رکھتے تو بیت الخلاء میں بھی اسی طرح چلتے ہیں جیسے کہ عام کمروں میں۔ اسی لیے بیت الخلاء کا دروازہ بند رکھنا ہی بہتر ہے۔