آج ہم یہاں پاکستان کی مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی انتہا ئی قابل اور مشہورو معروف بیٹیوں کے بارے میں بات کریں گے جنہیں آج سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ ان سیاستدانوں کی ہی بیٹیاں ہیں۔
جگنو محسن
جگنو محسن ایک مشہور سیاستدان اور صحافی ہیں۔ جگنو محسن کی بیٹی میرا سیٹھی ایک نامور مصنفہ، اداکارہ اور ماڈل ہیں۔
ان کا پورا گھر باصلاحیت دانشوروں سے بھرا ہوا ہے۔ ان کے شوہر نجم سیٹھی ایک صحافی اور ان کا بیٹا علی سیٹھی ایک مشہور گلوکارہ ہے۔
جہانگیر ترین
جہانگیر ترین کی بیٹی کا نام سحر ترین ہے اور وہ ایک فیشن ڈیزائنر ہیں، سحر ترین کا شعبہ انکے والد سے با لکل مختلف ہے کیونکہ جہانگیر ترین ایک کامیاب سیاستدان اور انکی بیٹی ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہے
سحر ترین " ایس اسٹوڈیوز" کی بانی اور ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان میں " کومو" نامی میوزیم آف آرٹ بھی سحر ترین کی ہی دین ہے اور سحر ترین اپنے کام کے زریعے پاکستان کی ثقافت و فن کو فروض دینا چاہتی ہیں۔
عندلیب عباس
زینب عباس حکومتی جماعت تحریک انصاف کی سرگرم کارکن ہیں اور رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس کی بیٹی ہیں اور یہ بات کچھ ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس عندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔
پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی زینب نے برطانوی یونیورسٹی ’وارویک ‘ سے مارکیٹنگ اور اسٹریٹجی میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی اور یہ کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ ٹورنامنٹ کو کوور کرتی ہیں انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بین الاقوامی میڈیا تک رسائی حاصل کی اور ورلڈ کپ میں بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔
جبکہ گزشتہ سال نومبر میں نامور کرکٹر عبدالحفیظ کاردر کے صاحبزادے حمزہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
نواز شریف
نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو کون نہیں جانتا والد کی ہر مشکل میں ساتھ دینے کیلئے یہ سب سے آگے ہوتی ہیں چاہے پھر پارٹی کو متحد رکھنا مقصود ہو یا پھر کوئی بھی اور سیاسی مسئلہ ہو ، والد کا دایاں ہاتھ مانی جانیں والی مریم ہر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں۔
یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کانام فضا گیلانی ہے اور یہ بطور ایونٹ پلینر اپنا بزنس چلا رہی ہیں واضح رہے کہ دیگر سیاستدانوں کے بچوں کی طرح فضا اتنی زیادہ شہرت تو حاصل نہیں کر سکیں اور وہ اپناکیرئیر بنانے کی خاطر ہر وقت مصروف رہتیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں اتنا میڈیا پر دیکھا نہیں گیا البتہ یہ سوشل میڈیا پر اپنے والد یوسف رضا گیلانی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ اکثر اوقات مختلف پوسٹس شئیر کرتی نظر آتیں ہیں۔