میرا دل چاہتا ہے کہ میں دوسری شادی کرلوں اور ۔۔ کیا ریمبو دوسری شادی کرنے والے ہیں؟ صاحبہ نے اس سے متعلق کیا جواب دیا؟

image

شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی افضل خان بالمعروف ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ کو آج بھی اتنی پذیرائی حاصل ہے جتنی بہت سالوں پہلے تھی۔ اِن دونوں کی جوڑی کو بہترین جوڑی سمجھا جاتا ہے اور افضل خان صاحبہ کی بہت عزت کرتے ہیں۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اداکارہ صاحبہ نے اپنا یوٹیوب چینل قائم کیا ہوا ہے جس میں وہ اپنے شوہر افضل خان کے ہمراہ مختلف موضوعات پر ویڈیوز بناتی ہیں اور لوگ ان کی ویڈیوز دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ صاحبہ نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنے نکاح، بارات اور ولیمے کے عروسی جوڑے مداحوں کو دکھائے اور اپنی شادی کے دن کے حوالے سے خوبصورت یادیں مداحوں سے شئیر کیں۔

صاحبہ نے بتایا کہ نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی، اور ان کا نکاح داتا دربار میں پڑھایا گیا۔

ویڈیو کے دوران صاحبہ اپنے شادی کے جوڑے سے متعلق بات کر رہی ہوتی ہیں جس پر افضل خان کہتے ہیں کہ شادی کا جوڑا بہت برکت ہوتا ہے اس سے گھر بھی خوشحال ہوتا ہے۔

اداکار افضل خان ویڈیو کے دوران اپنی اہلیہ سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں ایک شادی اور کرلوں۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ آپ اتنی اچھی ہیں تو ایک اور آپ جیسی ہونی چاہئیں۔ تو آپ کی شادی کو جوڑا بہت برکت والا ہے تو میں اسے یہی پہناؤں گا۔

مزید دونوں میاں بیوی کے مابین کیا باتیں ہوئیں جانیں اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts