پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کی خوبصورت یادیں اپنے مداحوں کیساتھ شئیر کر دیں، اپنے افیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بشریٰ انصاری نے ایک ماضی کی تصویر شئیر کی جس میں ان کیساتھ صبا حمید، گلوکارہ عابدہ پروین،احسن خان،ثمینہ احمد اور دیگر لیجنڈری فنکار شامل ہیں۔
بشریٰ انصاری نے ماضی کی اس تصویر کو اس کیپشن کیساتھ شئیر کیا "پیارے لوگ، پیاری یادیں"۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بے شمار بلاک بسٹر پراجیکٹس دینے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی پرانی یادوں سے خوب محظوظ بھی کرتی رہتی ہیں۔
انکی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر اب تک کافی لوگ دیکھ چکے ہیں اور انکے مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔