معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے انکے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر کی گتھی سلج گئی ہے اور حسن اقبال نامی ایک کاروباری شخصیت کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ ان کا ہے اور اس ہاتھ میں موجود گھڑی اور انگوٹھی بھی ان ہی کی ہے جبکہ تصویر میں موجود خاتون کا ہاتھ انکی ایک خاتون دوست کا ہے۔
اور اس معاملے پر حسن اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ تصویر حریم شاہ کے پاس کہاں سے آئی۔
جبکہ حریم شاہ نے اس تصویر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رکن سے شادی کر لی ہے مگر وہ کچھ دنوں بعد اپنے خاوند کا نام عوام کو بتائیں گی۔
یہ تصویر حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی لیکن کچھ وقت بعد ہی اسے اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا دیا گیا تھا اور حریم شاہ نے اس بات کی خود وضاحت کر بھی دی تھی کی کہ اس تصویر سے انکی شادی کا کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ حسن اقبال جنہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہاتھ انکا ہے انہوں نے یہ تمام تصاویر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آج انہیں فراہم کیں۔
اس تصویر میں ایک ہاتھ انکا دکھایا گیا اور ایک ہاتھ ایک مرد کا دکھایا گیا تھا جس پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ ہاتھ انکے خاوند کا ہے۔