کراچی کے شہریوں کی قیمتی چیزیں اب صرف ڈکیت ہی نہیں بلکہ کون سے لوگ چوری کر رہے ہیں ؟ ویڈیو دیکھیں

image

کراچی میں چوریاں، ڈکیتیاں رک نہ سکی، ناظم آباد نمبر 1 میں ایک لڑکے نے سڑک پر کھڑی لال رنگ کی کار سے دن دیہاڑے بیٹری چوری کر لی اور وہاں سے فرار ہو گیا ۔ واقعہ کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی ہے اور فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک ماہر چور کار کی بیٹری 56 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں چوری کر لیتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹری چرانے والے لڑکے نے لال رنگ کی شرٹ اور گرے رنگ کی شلوار پہن رکھی ہے اور بیٹری چرانےکے بعد اسے یہ اپنے ساتھ لائے ایک بڑے سے بورے میں ڈال لیتا ہے اور پھر وہاں سے چلتا بنتا ہے۔

واضح رہے کہ اس لڑکے کے انتہائی کم وقت میں بیٹری چرانےسے یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک عادی مجرم ہے اور جس طرح اس نے بیٹری کو بڑے سے بورے میں ڈالا تو اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی کچرا چننے والا شخص ہے جو کچرا چننے کے ساتھ ساتھ چوریاں بھی کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US