مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اور حریم شاہ کے درمیان دوستی بہت گہری ہے اور دونوں کی بہت سے ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر حکومتی سیاست دانوں کے ساتھ دیکھی جا چکی ہیں۔
چند ماہ قبل صندل خٹک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ہونٹوں کی سرجری کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ٹاک ٹاک گرل صندل خٹک نے لپ فلر ( ہونٹوں کی سرجری) کروائی تھی۔
صندل نے بتایا کہ میرا لِپ فِلر حریم شاہ نے کروایا، وہ میرے ہونٹ اور گالوں کو پھلوانے کے لیے مجھے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا چہرہ بہت خراب ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے حریم شاہ کی بھی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے صندل خٹک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہونٹ اور گال کی سرجری کروانے سے قبل میں نے آپ کو کہا تھا کہ لپ فلر زیادہ گہرائی میں نہ کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ صندل خٹک نے مجھ سے کہا تھا کہ جب میں ہنستی ہوں تو میرے ہونٹ دب جاتے ہیں اور مجھے ہونٹ کی سرجری کروانی ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ کو اپنے ہونٹوں کی زیادہ سرجری کروانی تھی اور اگر آپ کو کم کروانی تھی تو ڈاکٹر کو پہلے سے ہی بتا دینا چاہیئے تھا۔
ویڈیو دیکھیں۔