پاکستان میں ویسے تو پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اور کراچی کی بسوں کو کراچی والوں سے بہتر کوئی جانتا نہیں مگر اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جا رہے ہیں وہ ہو سکتا ہے آپ کو حیران کر دے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف کراچی میں ہی کھٹارا بسیں موجود ہیں تو اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جا رہے ہیں اس کے بعد آپ کراچی کی بسوں کو بھی غنیمت سمجھیں گے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس میں مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ مسافروں میں کچھ بے چینی بھی پائی جا رہی تھی۔
مسافروں کو شک تھا کہ کہیں بس ٹوٹ نہ جائے یا کوئی حادثہ پیش نا آجائے۔
ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس چلتے چلتے دو حصوں میں ٹوٹ جاتی ہے، اور یہ انوکھا منظر ویڈیو میں قید ہو جاتا ہے۔ ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو برازیل کی ہے۔