یہ میری زندگی کا سب سے بہترین دن ہے کیونکہ ۔۔ اولڈ ایج ہوم میں ولیمہ منانے والے جوڑے کی کہانی

image

ماں باپ ایک ایسی نعمت ہیں جو کہ انسان کو ہر وقت اس بات کا احساس دلاتے رہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو، میرے اوپر میرے والدین کا سایہ موجود ہے جو ساری پریشانیاں اپنے اوپر لے لے گا۔

آج آپ کو ایک ایسے جوڑے کے ولیمہ کے بارے میں بتائیں گے جس نے اولڈ ایج ہوم کی ماؤں کے ساتھ اپنی شادی کی خوشیاں منائیں۔

بنت فاطمہ فاؤنڈیشن کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اولڈ ایج ہوم میں موجود خواتین ایک جوڑے کے ولیمہ میں شریک ہیں جبکہ جوڑے کی خوشی میں بھی خوش ہیں۔

اولڈ ایج ہوم میں ہونے والا یہ ولیمہ کئی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے، ایک ماں اس جوڑے کو بھر بھر کر دعائیں دے رہی تھی تو کوئی اس جوڑے کو اپنی فیملی تصور کر رہی تھی۔

واضح رہے کہ اس جوڑے نے اپنی شناخت کرانے سے منع کیا ہے اور نہ ویڈیو میں دکھائی دیے ہیں۔ البتہ کیمرے کے پیچھے بات چیت کرتے ہوئے دلہے کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین دن ہے۔ میں ہمیشہ ہر معاملے میں اپنی نانی کو شامل کرتا تھا، ان سے مجھے بے حد لگاؤ تھا۔ میری نانی کا دو سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔

نانی کے انتقال کے بعد دلہے کو اس بات کا احساس ہوا کہ اولڈ ایج ہوم میں موجود لوگ بھی تو بزرگ ہی ہیں، یہاں ان لوگوں سے مل کر مجھے میری نانی سے ملنے کا احساس ہو رہا ہے۔ دلہے کا کہنا ہے کہ ان ماؤں نے ولیمے کی اس تقریب کو نہ صرف یاد گار بنا دیا ہے بلکہ جذبات اور احساسات کا ایک نہ ختم ہونے والا رشتہ بھی بنا دیا ہے۔

دلہے کے اس احسن اقدام پر دلہن نے بھی خوب سپورٹ کیا ہے اور ماں بھی اپنے بیٹے کے اس اقدام پر کافی خوش ہیں۔

دلہن کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ میں اس طرح اپنی خوشی کو بانٹوں اور آج وہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ اس اولڈ ایج ہوم میں موجود ماؤں نے اس جوڑے کو دل کھول کر نہ صرف دعائیں دیں بلکہ اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US