کسی کی پوری زندگی کی کمائی بھی لگ جاتی ہے اور ۔۔ بزرگ شخص کا بیٹی کیلئے جہیز لے جانے کی ویڈیو وائرل

image

جہیز ایک لعنت ہے لیکن ہم اس معاشرے میں رہتے ہیں جہاں کہتے تو سب لوگ ہی جہیز کو لعنت ہیں پر لڑکی کے والدین سے جہیز کا مطالبہ ہر کوئی ہی کرتا نظر آتا ہے، اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی گردش کر رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ضعیف العمر شخص اپنی بیٹی کا جہیز لے کر جا رہا ہے۔

اس جہیز میں کرسیاں، بیڈ کا گدا، الماری اور دیگر قیمتی اشیاء ایک ٹرک میں لوڈ ہے اور ضعیف العمر شخص بھی سامان کیساتھ ٹر ک میں ہی بیٹھا ہے،ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس شہر کی ہے البتہ اس بابا کے پہناوے ، روڈ پر چلتی ہوئی گاڑیوں اور روڈ سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو پنجاب کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی ہے پر پنجاب کے کس شہر کی ہے یہ معلوم نہیں ہو سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US