کیا فواد چوہدری اسمبلی میں جانے سے پہلے باکسنگ پریکٹس کر رہے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

image

پاکستانی سیاست دان ویسے تو اپنے گرم بیانات اور ایوان میں گرما گرمی کی بدولت مشہور ہیں مگر آج جس سیاست دان کی بات کرنے جا رہے ہیں وہ کسی اور وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ویسے تو پاکستان بھر میں مشہور ہیں مگر اب فواد چوہدری کے بارے میں جو بتانے جا رہے ہیں وہ ہو سکتا ہے آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہو۔

سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی باکسنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پسند کی جا رہی ہے۔ فواد چوہدری عام طور پر اپنے بیانات سے ہی اپوزیشن کو چپ کرا دیتے ہیں مگر اب شاید ایوان میں باکسنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد چوہدری ٹرینر سے باکسنگ سیکھ رہے ہیں، جب کہ اس دوران فواد ہمت و حوصلے میں ٹرینر کے ساتھ باکسنگ میں مشغول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US