عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں رونقیں عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ کوئی اپنے جانور کو ٹرک میں لا رہا ہوتا ہے تو کوئی گاڑی میں۔ مگر آج ہم آپ کو ایک ایسا واقعہ بتانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر ہو سکتا ہے آپ حیران ہو جائیں۔
ذرائع کے مطابق بھٹ شاہ آئی لینڈ کے رہائشی کراچی کی مویشی منڈی سے جانور خرید کر بذریعہ کشتی آئی لینڈ تک جانور لے کر جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری جانور کو ٹرک سے اتار کر کشتی میں چڑھا رہے ہیں، جبکہ جانور پریشان نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے بھٹ شاہ آئی لینڈ کا کراچی سے زمینی راستہ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کو مجبورا سمندری راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔