کراچی والوں کیلئے ایک اور مسئلہ ۔۔ شہر بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کے بعد پیٹرول پمپس پر حیران کن مناظر دیکھیں

image

شہر قائد میں پیٹرول بحران پیدا ہو گیا۔ شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس پر اس وقت لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں جبکہ شہر میں اس وقت کئی پیٹرول پمپس بند بھی ہو گئے ، پیٹرول کی یہ قلت آج حکومت پاکستان کے پیٹرو ل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کے بعد سے پیدا ہوئی ہے اور پیٹرول کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ اوگرا کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول 2 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اور ہائی اسپیڈ دیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اضافہ کر دیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US