ہم آج یہاں ایسی 3 چیزوں کے بارے میں جانیں گے کہ جن کا استعمال تو ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں کافی زیادہ کرتے ہیں پر ان چیزوں کی حقیقت کیا ہے اس سے ہم لا علم ہیں۔
آئی فون موبائل کے کیمرے کیساتھ ایک چھوٹا سا سوراخ
اسمارٹ فون نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے ان الیکٹرانک ڈیوائسز میں آئی فون موبائل کا بلند مقام ہے لیکن اس حقیقت کو بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ کہ آئی فون موبائل میں کیمرے کیساتھ یہ سوراخ کس کام کیلئے ہوتا ہے؟ کیمرے کیساتھ دیا گیا یہ سوراخ مائیکروفون کہلاتا ہے کیلئے اور ویڈیو بنانے کے دوران جو آواز ریکارڈ ہوتی ہے اسے یہ مائیکروفون پروڈیوس کرتا ہے۔
کیلا چھیلنے کا درست طریقہ
تمام ہی لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلے کو ڈنڈی والی سائیڈ سے چھیلنا درست ہے اور اس سے کیلا جلد اور ٹھیک چھیلا جاتا ہے لیکن اس طرح کیلا چھیلنے سے لوگ کیلے کے اوپر والے حصے کو چھیل کر خراب کر دیتے ہیں، لیکن کیلا چھیلنے کا صحیح طریقہ " مونکی میتھڈ " کہلاتا ہے کیونکہ وہ کیلے کو نچلے حصے سے چھیلنا شروع کرتے ہیں اور نچے والے حصے کو پہلے انگلی سے دبا کر پورے کیلے کو چھیل لیتے ہیں، اور پھر اسے کھاتے ہیں، اب آپ بھی اس طریقے کو آزما کر دیکھیں ضرور یہ طریقہ آپکو پسند آئے گا۔
وائن گلاس کےنیچے والا حصہ
وائن گلاس کے نیچے اس تنے کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ چھونے کے دوران گلاس میں موجود مشروب انگلیوں کی حرارت سے اپنا درجہ حرارت کھو نہ دے اور انسان کے لبوں تک اسی ٹپمریچر تک پہنچے جسے ساقی نے منتخب کیا ہو۔