انڈیا کا یہ مشہور شو میں نے شروع کروایا اور پھر ۔۔ جانیں ان 3 پاکستانی شخصیات کے بارے میں جنہوں نے اپنے کام سے دنیا بھر میں نام بنایا

image

ویسے تو بیشتر پاکستانی اداکار بھارت میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر آئے ہیں مگر کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ ہم نے بھارت میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کر وایا ہے۔

ایسے ہی چند مشہور سیلیبریٹیز کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

نسیم وکی:

مشہور پاکستانی کامیڈین نسیم وکی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت میں کامیڈی تھیٹر میں نے متعارف کر وایا، وہاں کے لوگوں کو اندازہ ہی نہیں تھا۔ پروگرام کے درمیان کٹس کم آتے ہیں تبھی پنچ لائن کو سب سمجھ پاتے ہیں۔ میری اس بات کو سمجھ کر ہی مجھے بھارتی ٹی وی نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

نسیم وکی نے یہ دعویٰ بھی کردیا تھا کہ کپل شرما نے میرا پروگرام مجھ ہی کو آفر کر دیا تھا، کپل نے کہا کہ میں ایک کامیڈی پروگرام کرنا چاہتا ہوں جس میں ٹیم آپ کی ہوگی البتہ نام مختلف ہوگا۔ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ کپل شرما شو کی پہلی 14 اقساط میں میرا کردار اہم تھا۔

شکیل صدیقی:

شکیل صدیقی پاکستان کے ان چند کامیڈی کے شاہکاروں میں سے ہیں جنہوں نے ہر مقام پر اپنے آپ کو منوایا ہے۔ شکیل صدیقی اس وقت بھارتی ٹی وی کلرز (colors) کے پروگرام کامیڈی نائٹس بچاؤ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ شکیل صدیقی کا یہ پروگرام بھارتیوں سمیت پاکستانیوں کو بھی بھا رہا ہے۔ جبکہ شکیل بھی نسیم وکی کی طرح بھارت میں کامیڈی تھیٹر متعارف کروانے والوں میں سے ایک ہیں۔

امان اللہ خان:

امان اللہ خان پاکستان کی ان شخصیات میں سے تھے جنہوں نے پاکستان، بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیڈی اور پنجابی مذاح کو بہترین انداز میں پیش کیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ بھارتی ٹی وی چینلز خاص طور پر امان اللہ خان کو مدعو کیا کرتے تھے۔ کامیڈی شوز کے شروعاتی دور میں بھی امان اللہ خان کو بھارتی ٹی وی چینل نے مدعو کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts