عام طور پر ہم موبائل سے تصاویر بنانا پسند نہیں کرتے کیونکہ موبائل کے کیمرے سے تصاویر اچھی نہیں آتی، اور ڈی ایس ایل آر کیمرہ کو ہی ترجیح دیتے ہیں مگر آج ایسے 5 طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے ہو سکتا ہے آپ ایک اچھی تصویر لے سکیں۔
یہ 5 طریقے عموما ہوتے ہر موبائل میں ہیں مگر ان کے بارے میں معلومات اکثر لوگوں کو نہیں ہوتی ہے۔
موبائل کے کیمرے کو قریب کرنا:
موبائل کے کیمرے سے تصویر لینے کے کچھ طریقے ہیں جو کہ آپ کو ایک بہترین تصویر لینے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں جیسے کہ جس چیز کی تصویر لی جا رہی ہے کیمرہ اس کے قریب لے جائیں، لیکن انسانوں کی تصاویر بناتے وقت موبائل کیمرہ قریب نہ لے کر جائیں۔ پیڑ پودوں، یا چرند پرند کی تصاویر لیتے وقت، یا قریب کی تصاویر کے لیے آپ کیمرے کا استعمال اسی انداز میں کر سکتے ہیں۔
واضح رہے تصیور لیتے وقت جس چیز کی تصویر لے رہے ہیں موبائل اسکرین پر اس چیز کو فوکس (focus) میں رکھیں۔
سیلفی لیتے وقت دھیان رکھنا:
عموماً اکثر لوگ سیلفی لیتے وقت خاص خیال نہیں رکھتے، اور سیلفی لے لیتے ہیں جس سے کئی بار سیلفی اچھی نہیں آتی ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے چہرے کے تاثرات بھی سیلفی میں دکھائیں گے تو آپ کی سیلفی اچھی بن سکتی ہے۔ سیلفی لیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی سیلفی وائڈر (wider seflie) ہو۔ جبکہ ایکسٹریم اینگل ( extreme angle) آپ کی سیلفی کو مزید بہتر بنا سکتا ہیں۔
کھانوں کی تصاویر:
کھانوں کی تصاویر لیتے وقت ہیشہ اس بات خیال رکھا جانا چاہیئے کہ قدرتی روشنی موجود ہو، جو کہ آپ کی تصاویر کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اگر آپ کا ٹیبل مختلف ڈشز سے بھرا ہوا ہے تو آپ اوور ہیڈ (over head) تصویر بنائیں جس سے آپ کے کھانے تصویر میں بھی بہتر نظر آئیں گے۔
کھانیں جب ٹیبل پر موجود ہوتے ہیں تو بہت ہی مزے کے لگ رہے ہوتے ہیں اور آپ یہی چاہتے ہو کہ ان کی تصاویر بھی لی جائے۔ مگر جب تصاویر لی جاتی ہے تو دل نہیں کرتا ہے کہ تصاویر کو دیکھا جائے۔ جبکہ 45 ڈگری کے اینگل پر موبائل کیمرہ رکھ کر بھی بہترین تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔
پروفیشنل تصاویر:
کیا آپ کو بھی نوکری کے لیے تصاویر کھچوانی ہے یا پاسپورٹ سائز تصاویر بنوانی ہیں؟ اب آپ موبائل کے ذریعے بھی ان تصاویر کو بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایک موبائل اور ایک ٹرائی پوڈ اسٹین ( Tripod Stand) کی ضرورت ہوگی۔ ٹرائی پوڈ اسٹینڈ پر موبائل لگائیں اور موبائل کیمرے پر ٹائمر لگا دیں۔ واضح رہے پروفیشنل تصاویر لیتے وقت موبائل فون کے بیک کیمرہ کا استعمال کریں۔ اس طرح آپ پروفیشنل تصاویر بھی بنا سکتے ہیں۔
تصاویر کی ایڈیٹنگ:
سب سے مشکل کام ایڈیٹنگ کا ہوتا ہے کیونکہ عموما تصویر تو اکثر لوگ باآسانی کھینچ لیتے ہیں مگر کس حد تک روشنی ہونی چاہیئے یا تصویر کتنی کروپ (crop) ہوگی یہ سب ایڈیٹنگ میں ہوتا ہے اور اکثر لوگ اس عمل کو مشکل تصور کرتے ہیں۔ لیکن آپ کے موبائل میں موجود آپشنز آپ کی اس مشکل کو بھی آسان بنا سکتے ہیں اور آپ خود باآسانی اپنی تصاویر کو اپنے حساب سے تبدیل کر سکتے ہیں۔
تصویر کا رنگ تبدیل کرنا ہے یا سائز تبدیل کرنا، آپ باآسانی یہ کام اپنے موبائل میں کر سکتے ہیں۔