آدھا کتا آدھا انسان اور۔۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان تصویروں میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟ دلچسپ و عجیب تصویروں نے دنیا کو حیران کر دیا

image

ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی طرح کی چیزیں گردش کرتی ہیں مگر اکثر اوقات ایسی چیزیں وائرل ہو جاتی ہیں جو کہ اپنے طور پر منفرد ہوتی ہیں۔

ایسی ہی چند تصاویر کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ آپ کو حیرت میں مبتلا کر دیں گی۔

ہاتھی نما درخت:

سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی اس تصویر کو دیکھ کر ہو سکتا ہے کہ آپ ایک لمحے کو یہ تصور کر رہے ہوں کہ یہ کوئی ہاتھی ہے مگر جی نہیں یہ ایک پیڑ ہے جس پر موجود بیل کچھ اس طرح سے آگئی ہیں کہ یہ ایک ہاتھی تصور ہوتا ہے۔

بنا دھڑ کے کتا:

اس تصویر کو دیکھ کر ہو سکتا ہے آپ کو لگے یہ تو بنا دھڑ کا کتا ہے۔ دراصل تصویر بناتے وقت کتا خاتون کے بازوں کے نیچے سے آگیا تھا جس کی وجہ سے کتے کا دھڑ پیچھے کی طرف ہے جو کہ کیمرے میں نہیں آسکا۔

چوزے کی تیسری ٹانگ:

زیر نظر تصویر میں ہو سکتا ہے آپ کو لگے کہ چوزے کی تیسری ٹانگ بھی ہے مگر آپ کا خیال غلط ہے کیونکہ یہ تیسری ٹانگ دراصل ایک اور چوزے کی ٹانگ ہے جو کہ نظر نہیں آرہا ہے۔

سر کتے کا، دھڑ انسان کا:

اس تصویر کو دیکھ کر ہو سکتا ہے آپ حیران و پریشان ہو جائیں۔ مگر یہ تصویر جو دکھ رہی ہے وہ ہے نہیں۔ دراصل کتے کا مالک اپنے کتے سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ کتے کو اس طرح سے گلے لگا رہا کہ مالک کا سر چھپ گیا ہے اور کتے کا دھڑ۔

تھری ڈی بریک:

ہو سکتا ہے اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو لگے کہ یہ کوئی تھری ڈی بریک کا نشان بنایا گیا ہے۔ مگر ایسا نہیں ہے، دراصل یہ گاڑی سے بریک لگا کر بنایا گیا ہے جس سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ کوئی تھری ڈی تصویر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US