پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نادیہ جمیل جنہوں نے حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی جس کے بارے میں انہوں نے خوشی خوشی اپنے چاہنے والوں کو آکاہ کیا تھا۔
بلاشبہ کینسر کو مات دینے والی جادیہ جمیل کی زندگی میں کئی اتار چڑھاو آئے جسکا انہوں نے ڈٹ کے مقابلہ اور اپنے مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ مشکل وقت میں ثابت قدم کیسے رہنا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں انہیں آبدیدہ دیکھا گیا۔
ان کے ویڈیو بنانے اور رونے کے پیچھے برطانوی ائیرلائن کا نامناسب رویہ ملوث ہے جس پر اب طیارے کے عملے نے معذدرت کر لی ہے۔
دراصل نادیہ جمیل برٹش طیارے کے ذریعے لندن سے لاہور آرہی تھیں کہ غیر ملکی ایئرلائن انہیں ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی جس حوالے سے انہوں نے ویڈیو پیغام شئیر کیا اور اپنی پریشانی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔
نادیہ جمیل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا سامان پڑا ہے، وہیل چیئر کا ویل بھی نہیں ہے، میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور غیر ملکی ایئرلائن نے مجھے کوئی اٹینڈنٹ بھی نہیں دیا، عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔
اداکارہ نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ میں مستقل مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن سب نظرانداز کرتے رہے، میری مدد کے لیے کوئی اٹینڈنٹ، کوئی شخص موجود نہیں ، وہ سب مجھے یہاں تنہا چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشش کر رہی ہوں کہ کسی طرح اٹھ سکوں اور اپنا سامان لے کر باہر جاؤں اور کیب کرواؤں۔
ویڈیو میں نادیہ جمیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ بروز پیر میں پاکستانی ہائی کمیشن جاؤں گی۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے برٹش ائیرویز کے نامناسب رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔