کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے جبکہ آج پہلا پرچہ فزکس کا تھا جو کہ 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا لیکن 9 بج کر 34 منٹ پر پرچہ آؤٹ ہو گیا۔
بورڈ قواعد و ضوابط کے مطابق پیپر شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد تک کوئی بچہ بھی سینٹر سے باہر نہیں آسکتا کیونکہ اس سے پیپر نقل مافیا کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن آج تمام قواد و ضوابط ہوا میں اڑا دیے گئے اور پیر شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی پیپر آؤٹ ہو گیا ہے۔